راولپنڈی: (دنیا نیوز) خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔
سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے روبکار جاری کی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔