پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا 27 نکاتی منشور تیار

Published On 08 January,2024 05:01 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے 18 صفحات پر مشتمل 27 نکاتی منشور تیار کرلیا۔

پی ٹی آئی پی منشور میں تعلیم، صحت، پولیس ریفارمز، اقلیتی برادری کے حقوق، ماحولیاتی مسائل شامل ہیں، تعلیم کے شعبے میں پوسٹنگ، ٹرانسفر کا نظام بہتر بنانے، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا شامل ہے، ذہین طلبہ کو سکالرشپ دینا، فرنیچر کی فراہمی اور سکولوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔

یکساں نظام تعلیم کے لئے تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرنا بھی منشور میں شامل کیا گیا، ایم ٹی ایز ہسپتالوں کے ملازمین کی مستقلی اور ہیلتھ کارڈ دوبارہ بحال کیا جائے گا، مارکیٹ میں ادویات کو برینڈ کے بجائے فارمولے کی بنیاد پر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

منشور کے مطابق نرسز کی کمی پوری کی جائے گی، کم عمر بچوں کے لئے 3 ہسپتال قائم ہوں گے، بھتہ خوری، ڈکیتی، قبضہ مافیا کو روکنے کی منصوبہ بندی سمیت پولیس کا تفتیشی نظام بہتر بنانا بھی منشور میں شامل ہے۔