اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد نگران وزیر اعظم انوار الحق نے دورۂ ڈیووس مختصر کر دیا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھا۔
واضح رہے کہ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔