لاہور: (دنیا نیوز) پولیس کی جانب سے عام انتخابات 2024 کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی جس کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کو ایک لاکھ 30 ہزار کی یونیفارم نفری الیکشن ڈیوٹی کیلئے درکار ہے، ضلعی پولیس اور ریزور فورس کے باوجود 23 ہزار کی نفری کی کمی کا سامنا ہے، 23 ہزار کی اضافی نفری پولیس ٹریننگ سکولز و کالجز، ٹریفک، ایس پی یو سے لی جائے گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کی منظوری سے متعلقہ یونٹس سے 23 ہزار نفری کی تقسیم کر دی گئی ہے، 9 ہزار پی ایچ پی، 6 ہزار پنجاب کانسٹیبلری، 4 ہزار ٹریفک پولیس کے اہلکار ہوں گے، 3 ہزار ایس پی یو، ایک ہزار اہلکار ٹریننگ کالجز و سکولز سے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے، متعلقہ یونٹس کی نفری کو الیکشن ڈیوٹی کیلئے قریبی ضلع کے اختیار میں رکھا جائے گا۔
مراسلے کے مطابق پانچوں یونٹس کے سربراہان جمعہ تک تفصیلات آئی جی آفس کو بھجوائیں گے، آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز نے متعلقہ اضلاع کو مراسلہ بھجوا دیا۔