جماعت اسلامی سود سے پاک اسلامی نظام لانا چاہتی ہے: سراج الحق

جماعت اسلامی سود سے پاک اسلامی نظام لانا چاہتی ہے: سراج الحق

ٹیکسلا مین چوک میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کشمیر کی آزادی کے نام ہے، فلسطین سے اظہار یکجیتی کے نام ہے، 8 فروری غریب کے نام مزدور کے نام ہے، اس حقیقی ازادی کے لیے جماعت اسلامی میدان میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کلچر کا خاتمہ، سودی نظام کا خاتمہ جماعت اسلامی کا مشن ہے، ہم نے ٹکٹ کردار اور کرکردگی کی بنیاد پر دیے، ہم لوگ قیادت کریں گے تو آپ کو حق ملے گا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج فلسطین پر آگ برس رہی ہے، لوہے کی بارش ہو رہی ہے، ہم عوام کی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں، ہمارا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے، یہ زرداری کا مسئلہ ہے کہ بلاول وزیراعظم بن جائے یا پھر نواز شریف کا مسئلہ ہے کہ مریم نواز وزیراعظم بن جائے۔