لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف 100 سال بھی اقتدار میں رہیں تو ملک میں خوشحالی نہیں آئے گی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم پر مہنگائی مسلط کرنے والی پارٹیوں کو باریاں لگانے کا کوئی حق نہیں، حکمران خود عیاشیاں کرتے ہیں عوام کو کہتے ہیں صبر کرو۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کی گاڑیوں میں جلنے والا تیل غریبوں کا خون پسینہ ہے، عوام ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد تیز کریں۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 76 برسوں سے برہمن، شودر کا نظام چل رہا ہے، عوام کو کسی جابر اور ظالم کے سامنے جھکنے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام 8 فروری کو نورا کشتی اور منافقت کی سیاست دفن کر دیں۔