پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں لنڈی سڑک کے علاقے میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے 5 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک شدید جھلس گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق جھلسے ہوئے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 15 جنوری کو پشاور کے علاقے کبوتر چوک میں سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے سے 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ریسکیو حکام نے کہا تھا کہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔