اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ٹامس نکلسن نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے امن و سلامتی کی صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سود مند اور بامقصد تعاون کو فروغ دینے کے لیے مذاکراتی عمل کے بہترین استعمال پر زور دیا۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) February 1, 2024