پاکستان غیرقانونی تارکین وطن بے دخل نہ کرے : اقوام متحدہ

Published On 02 November,2023 08:35 am

جینیوا: (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے بجائے ان کی رجسٹریشن کے لیے جامع میکانزم بنائے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ترجمان قیصر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی واپسی کے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اور ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتےہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر 8 ممالک اور یورپی یونین کا بھی مشترکہ بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ غیر دستاویزی غیر ملکیوں  کے لیے رجسٹریشن کا نظام تیار کیا جائے، تحفظ کے طلبگار افراد کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک  پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں، افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں باشندوں کو داخلے کی اجازت دیں ۔

 یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس اپنے وطن جانے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی باشندوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔