برسلز: (دنیا نیوز) لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے محروم رکھنے پر یورپی ممالک نے طالبان کے سینئر رہنماؤں کو بلیک لسٹ کر دیا۔
یورپی یونین کی کونسل نے طالبان حکومت کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں کو بلیک لسٹ کیا، یورپی یونین کی کونسل نے طالبان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی اور طالبان کے قائم مقام وزیر تعلیم مولوی حبیب اللہ آغا کو لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا۔
طالبان کے ارکان سمیت 18 افراد اور 5 اداروں پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔