کراچی: (دنیا نیوز) این اے 242 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارشد سہیل ایم کیو ایم ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا، سید مصطفیٰ کمال نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی عہدیداروں سے ملاقات کی، عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے ووٹرز کو مصطفیٰ کمال کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے ہمارا انتخابی اتحاد نہیں بلکہ سٹریٹجک اتحاد ہے، عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم کا اتحاد سندھ میں امن و ترقی کا ضامن ہے۔