لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہر کے 18 مقامات پر پولنگ کا سامان ریٹرننگ افسروں کے حوالے کر دیا گیا۔
این اے 117 کیلئے گورنمنٹ گریجویٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ سے سامان جاری، این اے 118 اور 119 کیلئے یو ای ٹی لاہور، این اے 120 کیلئے گرلز کالج رکھ چھبیل سے سامان حوالے کیا گیا۔
این اے 121 کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول گڑھی شاہو سے سامان دیا گیا، این اے 122 کیلئے اسلامیہ ہائی سکول صدر لاہور کینٹ سے الیکشن میٹریل حوالے کیا گیا، این اے 123 کیلئے گریجویٹ کالج فار ویمن کاہنہ نو جبکہ پی پی 152 کیلئے کوئین میری کالج لاہور سے سامان بھجوایا گیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام عملے کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، الیکشن کی تیاریوں میں مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔