چشتیاں: دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

Published On 06 February,2024 06:14 am

چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ چشتیاں کے علاقے بہاولپور روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے نوجوان کی شناخت چاند محمد کے نام سے ہوئی ہے۔