شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا: مریم اورنگزیب

شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا: مریم اورنگزیب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری یقیناً اپنی جماعت سے مشاورت کریں گے، آزاد امید وار بھی الیکٹورل پراسیس میں بہت اہم ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کی ذمے داریاں لگائی گئی ہیں، ہم سب کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں، آج اہم میٹنگ ہے، قیادت جو فیصلہ کرے گی وہی ہو گا، وفاق میں سنگل لارجسٹ پارٹی مسلم لیگ (ن) ہے۔