جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی کارکن طیبہ راجہ کی ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی کارکن طیبہ راجہ کی ضمانت منظور

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور ایڈووکیٹ مراد خان مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ طیبہ راجہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھیں، ایک ٹویٹ کی بنا پر طیبہ راجہ کو کیس میں نامزد کر دیا گیا، عدالت طیبہ راجہ کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔