اسلام آباد :(دنیا نیوز) کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے بعد چیف جسٹس چیمبر میں ججز کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر سوموٹو لینے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام ججز کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لینے اور ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کے فیصلے پر گفتگو کی جارہی ہے۔