مسلم لیگ ن کا پنجاب میں پارلیمانی پاور شو کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا پنجاب میں پارلیمانی پاور شو کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کل پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اپنی پارلیمانی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاتی امرا میں ہوگا، نومنتخب پارٹی ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں

آزاد حیثیت میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، پاکستان مسلم لیگ ن اپنے حمایت یافتہ ارکان کی مکمل طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

پارلیمانی پارٹی میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔