پنجاب کا گورنرکون ؟ پیپلزپارٹی کی بڑی بیٹھک آج لگے گی

Published On 21 February,2024 11:18 am

لاہور : (دنیانیوز) پنجاب کا گورنر کون ہوگا ؟ اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلزپارٹی کی بڑی بیٹھک آج لگے گی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواب ثناء اللہ زہری، مراد علی شاہ، سعید غنی، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن کی شرکت متوقع ہے، اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ سندھ کے نام بھی زیرغور آئیں گے ، چیئرمین سینیٹ کا عہدہ جنوبی پنجاب کو دیے جانے کا امکان ہے ۔

اجلاس میں گورنر پنجاب کے عہدے کیلئے سینٹرل پنجاب سے نام سرفہرست ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔