اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ جج کی جانب سے استعفیٰ دینے سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی نہیں رکے گی، مستعفی جج کیخلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہو گا۔
سپریم کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ 4-1 کے تناسب سے سنایا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے اکثریتی فیصلہ سے مخالفت کی۔
اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے۔