اسلام آباد: (نیا نیوز) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے معاملہ پر تحریک انصاف کے مبینہ کارکن نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ مانگ لیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا ورکر ہوں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے۔
درخواست گزارنے مزیدکہا کہ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے مابین معاہدے کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے۔