کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمتی سیاست کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف صف آرا جماعتوں کو ڈائیلاگ کی دعوت دے دی، بلاول بھٹو زرداری نے قوم پرست جماعتوں جے یو آئی، جی ڈی اے کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت کر دی۔
بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور نو منتخب پارلیمانی پارٹی کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کر دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں اور صوبے کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈائیلاگ کریں گے، پیپلز پارٹی کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز سے مفاہمتی سیاست کے لیے رابطے کرے گی۔
یاد رہے کہ جی ڈی اے، جے یو آئی دیگر جماعتوں نے سندھ میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی کے گھیراؤ دھرنوں کا فیصلہ کیا ہے۔