اسلام آباد :(دنیا نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کیلئے قائم فیسیلی ٹیشن سینٹر میں رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
فیسیلی ٹیشن سینٹر قومی اسمبلی کی کمیٹی روم نمبر 2 میں قائم کیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے اب تک 70 نو منتخب ممبران نے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق نو منتخب ممبران فیسیلی ٹیشن سینٹر آکر اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں، قومی اسمبلی فیسیلی ٹیشن سینٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی صبح دس سے سہ پہر 3 بجے تک کھلا رہے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل نو منتخب ممبران کے کارڈ اور دستاویزات کا مکمل ہونا ضروری ہے، نو منتخب ممبران رجسٹریشن کیلئے اپنے قومی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں۔