لاہور:(دنیا نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کردی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے مسلم نوازلیگ کے صدر اور نامزد وزیر اعظم شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان حکومت سازی سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے پارٹی کے سربراہ نوا بزادہ خالد مگسی نے وفد کی قیادت کی ، وفد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سینیٹر کہدہ بابر بھی شامل تھے۔
اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابرکا کہنا ہے کہ وفاق اور بلوچستان میں ن لیگ کے ساتھ حکومت سازی میں ساتھ دیں گے۔