قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی اور ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی اور ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

شاہ محمود قریشی نے سزا معطلی کی متفرق درخواست دائر کی ہے، سابق وزیر خارجہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گئی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہو سکی، بطور سابق وزیر خارجہ سائفر حفاظت کی ذمہ داری میری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں پہلے ہی درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دے چکی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی دو مرتبہ قانونی نقائص کی وجہ سے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔