گوادر: (دنیا نیوز) طوفانی بارشوں کے باعث گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔
نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بتایا کہ گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا، گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کر دیئے۔
جان اچکزئی نے مزید بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ گوادر سمیت تمام بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔