پشاور: (دنیا نیوز) نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی حلف برداری کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 5 کے تحت سمری پر دستخط کئے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری آج دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی، گورنرخیبر پختونخوا نومنتخب وزیراعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے تھے۔