سینیٹ میں سندھ کی 2 جنرل نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

Published On 02 March,2024 11:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں سندھ کی 2 جنرل نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا گیا، سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ اسمبلی میں پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کیلئے ووٹنگ صبح 9 بجے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہے گی، انتخابات کیلئے 3 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 5 مارچ تک کاغذات کی سکروٹنی، 7 مارچ تک اپیلیں فائل کی جا سکیں گی، 9 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے جبکہ 10 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔