آصف زرداری بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب ہونگے: علی حیدر گیلانی

آصف زرداری بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب ہونگے: علی حیدر گیلانی

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ آج کے انتخاب میں سرپرائز ملے گا، آصف زرداری واحد شخص ہیں جنہوں نے پہلے بھی بطور صدر اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔

دوسری جانب وزیر انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ مسلم لیگ ن آصف زرداری کو ووٹ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے پولنگ ایجنٹ کے طور پر فرائض سرانجام دوں گا، سیاسی اختلاف ہوتے رہتے ہیں، پولنگ ایجنٹ ہوں، راء کا ایجنٹ نہیں۔