آصف زرداری کا صدر بننا جمہوریت، ملک کیلئے اچھا ثابت ہوگا: راجہ پرویز اشرف

آصف زرداری کا صدر بننا جمہوریت، ملک کیلئے اچھا ثابت ہوگا: راجہ پرویز اشرف

قومی اسمبلی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ گھٹن کی فضا ختم ہوگی، نواز شریف آج آصف زرداری کو ووٹ ڈالیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین صدر دوسری بار منتخب ہونے جا رہا ہے، ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کیلئے آصف زرداری جیسی سوچ کا صدر ہونا ضروری ہے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنی صدارت میں ملک میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ کھولا، بلوچستان کو قومی دھارے میں لے کر آئے۔