لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آصف زرداری کو دوسری بار صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والی شخصیت کا 9 مارچ کو صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان اور وزیراعظم کے منصب کو طاقتور بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوس ہے پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اُردو سکھاتے ہیں: مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ یقین ہے کہ ان کا آنا ایوان صدر پارلیمان اور منتخب جمہوری حکومت کی طاقت میں اضافے کا باعث بنے گا، آئین، جمہوریت اور وفاق دوست صدر کی موجودگی میں جمہوری حکومت عوامی فلاح، مہنگائی سے نجات اور پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کے ایجنڈے پر پوری یکسوئی سے کام کر سکے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ صدر آصف علی زرداری کے صدر بننے پر بلاول بھٹو زرداری، بختاور، آصفہ، فریال تالپور، پی پی پی رہنماؤں، کارکنوں اور تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین اور ارکان پارلیمان کو بھی مبارک پیش کرتی ہوں۔