اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس نعیم اختر افغان آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہو گی۔
سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء، عدالتی سٹاف حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوگا، جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔