اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔
جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔
واضح رہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔