لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دور دراز علاقوں سے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، سرگودھا ہسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، موٹروے پر بھی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سروس شروع کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔