نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی تاریخ کا پہلا منفرد پروگرام ہے: مریم نواز

Published On 17 March,2024 11:04 am

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی تاریخ کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کیلئے کیو آر کوڈ پرنٹ کیا ہے، عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خدمت کا سفر نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوچکا ہے،عوام کو معاشی ریلیف کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے، 64 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کی ترسیل ن لیگ کا ریکارڈ ہے۔

سوا تین کروڑ سے زائد افراد کے لئے 30ارب کا نگہبان رمضان پیکج 30لاکھ سے زائد گھرانوں کو ان کی دہلیز پر نگہبان رمضان پیکج مل گئے 64لاکھ گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکج کی ترسیل جلد مکمل کر لی جائے گی۔

واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 0800-02345 عوام نگہبان بھی متعارف کرائی گئی ہے جس پر شہری رمضان پیکج کے بارے میں نگہبان ہیلپ لائن پر شکایات درج کراسکتے ہیں۔

Advertisement