انڈس ہائی وے پر دو کاروں کے تصادم میں رہنما جماعت اسلامی جاں بحق

انڈس ہائی وے پر دو کاروں کے تصادم میں رہنما جماعت اسلامی جاں بحق

شکار پور پولیس کے مطابق حادثہ میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والے عبدالحفیظ بجارانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ تھے۔

پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال خان پور منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔