کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس سے پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کا سبب تھرپارکر، راجستھان سے چلنے والی شمال مشرقی ہوائیں ہیں جبکہ شہر میں دن کے اوقات میں دھوپ کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور شہر میں پارہ 37 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور آج موسم نسبتاً گرم اور خشک رہے گا، شمال مغرب کی سمت سے 4 سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی اور موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان بھی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی آ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مارچ سے مارچ کے آخر تک گرمی میں کمی ہو گی، اور درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔