کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مطلع مکمل صاف ہے اور شہر بھر میں تیز دھوپ کا راج ہے جس کے باعث خنکی کی شدت میں بھی کمی آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ بھی سکتا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں شمال سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کا موسم خشک رہے گا۔
دوسری جانب شہر قائد میں فضائی آلودگی برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔