ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

Published On 19 March,2024 10:03 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤٔں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام، رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤٔں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور، مٹھی 40، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام 39، کراچی، میرپورخاص، سکرنڈ، سبی، ٹھٹھہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔