لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور مونس الہٰی کے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کردیئے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور کے حلقوں این اے 119 اور پی پی 164 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے پی پی 158 سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات پر عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر اور مونس الہٰی عدالتی اشتہاری ہیں، عدالتی اشتہاری انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔
متعلقہ ریٹرننگ افسران نے دونوں امیدواروں کے وکلاء کو اعتراضات سے متعلق مؤقف دینے کی ہدایت کردی۔