اسلام آباد: (دنیا نیوز) حماد اظہر نے تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
حماد اظہر نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا، حماد اظہر نے کہا کہ بہت سوچ بیچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کی پنجاب میں مؤثر قیادت کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور بانی پی ٹی آئی تک براہ راست رسائی ضروری ہے، بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔