اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایوان صدر میں اعلیٰ ترین عسکری اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، اعزازات افسروں کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے۔
جنرل آفیسرز کو مثالی کارکردگی، بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا، کیپٹن عبدالولی شہید کے لئے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا، لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی، ایئرمارشل عبدالمعید خان کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا۔
ایئرمارشل طارق ضیا، ایئرمارشل غلام عباس گھمن کو ہلال امتیاز(عسکری) سے نوازا گیا، میجرجنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد کو ہلال امتیاز(عسکری) دیا گیا، ریئرایڈمرل حبیب الرحمان، میجر جنرل شازیہ نثار کو ہلال امتیاز(عسکری) عطا کیا گیا۔
میجر جنرل اعجاز غنی، میجرجنرل ندیم احمد رانا کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا، میجرجنرل وسیم احمد خان، میجرجنرل ارشد نسیم کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا گیا، ریئرایڈمرل سید احمد سلمان، میجر جنرل ارشد محمود کو ہلال امتیاز(عسکری)عطا کیا گیا۔
میجرجنرل محمد عاطف منشا، میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو کو ہلال امتیاز(عسکری) دیا گیا، میجرجنرل محمد عرفان خان، میجر جنرل آصف حسین کو ہلال امتیاز (عسکری) سےنوازا گیا، میجر جنرل شہریار پرویز بٹ، ایئروائس مارشل ظفر اسلام کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا۔
میجرجنرل عمران اللہ، ریئر ایڈمرل جواد علی کو ہلال امتیاز(عسکری) عطا کیا گیا، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا گیا، میجر جنرل محمد رضا، میجر جنرل اسحاق خٹک کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا۔
میجرجنرل چودھری عامر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی کو ہلال امتیاز(عسکری) سے نوازا گیا، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسین چودھری کو ہلال امتیاز (عسکری) عطا کیا گیا، میجر جنرل احسان علی، میجر جنرل کامران نذیرملک کو ہلال امتیاز(عسکری) دیا گیا۔
میجرجنرل واجد عزیز، میجرجنرل عمر بشیر کو ہلال امتیاز(عسکری) سے نوازا گیا میجرجنرل اسد الرحمان افضل چیمہ، میجرجنرل مشتاق علی کو ہلال امتیاز(عسکری)عطا کیا گیا۔