وزیراعلیٰ پنجاب کا ہندو برادری کیلئے 'ہولی پیکیج' کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہندو برادری کیلئے 'ہولی پیکیج' کا اعلان

وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ہندو برادری کو ہولی کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے فی کس 10 ہزار روپے کے ہولی پیکیج کے چیک دیئے جائیں گے، فنڈز کا اجراء کرکے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز تک پہنچا دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس نے مزید بتایا کہ پیکیج کے اعلان میں مسلم لیگ ن کی راحیلہ خادم حسین اور پنجاب کمیٹی ممبران کی خصوصی کاوش شامل ہے، یہ حکومت ہر شہری اور ہر فرد کی نمائندہ حکومت ہے۔