لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطا تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔