بہاولنگر: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق، 2 بچے شدید زخمی

Published On 30 March,2024 01:49 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، میاں بیوی جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے آگے جانے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کے 2 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا، حالت تشویشناک ہونے پر بچوں کو بہاولپور پہنچا دیا گیا، مرنے والے میاں بیوی کی شناخت محمد ندیم اور نسیم بی بی کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔