کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فلسطین کیلئے 5 ہزار فیلوشپس پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کامسٹیک کے ممبر ممالک کی یونیورسٹیوں کے تعاون سے پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا گیا، پروگرام فلسطینی بھائیوں کیلئے پاکستان کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹنر یونیورسٹیوں کے ساتھ کامسٹیک کا یہ سکالرشپ پروگرام قابل ستائش ہے۔