لاہور: (دنیا نیوز) قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جماعت اسلامی کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین، جمہوریت، عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کیلئے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی۔