اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کے ٹرانسفر اور نئے جج کی عدم تعیناتی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کا انسداد دہشت گردی کورٹ تبادلہ ہو چکا ہے اور ابھی تک نئے جج کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔
یاد رہے کہ نعیم پنجوتھا ایڈووکیٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے خاتمے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔