لاہور: (دنیانیوز) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ کی عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 سے کامیاب امیدوار عون چوہدری کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ دیا ، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ٹربیونل سے کیوں رجوع نہیں کیا ۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ قانون کے مطابق ہماری درخواست کا دائرہ اختیار ہائیکورٹ کا بنتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔