پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں: امریکا

Published On 09 April,2024 02:09 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستان میں شہریوں کے قتل کے بیان پر امریکا کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انسداد ہشت گردی، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ انٹونی بلنکن اور اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور بھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔