یوسف رضا گیلانی کا افطار ڈنر، بلاول بھٹو، اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز اور رہنما شریک

Published On 08 April,2024 10:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے افطار ڈنر دیا۔

افطار ڈنر میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، اتحادی جماعتوں اور پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے شرکت کی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی دعوت افطار میں شریک ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی نے افطار ڈنر میں شریک تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا، شیری رحمان نے چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے نمبر گیم سے آگاہ کیا۔